سرحدی خلاف ورزیوں سے بھارتی ناپاک عزائم کا پتہ چلتا ہے ،بھارت کے جارحانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں، اقدامات سے ظاہر ہوگیا ہے کہ بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا

وزیر دفاع خواجہ آصف کی بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

جمعہ 28 اگست 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے ظاہر ہوگیا ہے کہ بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی طرف سے سیالکوٹ کے سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزیوں سے بھارتی ناپاک عزائم کا پتہ چلتا ہے بھارت کے جارحانہ عزائم کی مذمت کرتے ہیں۔ ان اقدامات سے ظاہر ہوگیا ہے کہ بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں