گاڑیوں کے پرزے تیار کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے سمیڈا کا جائیکا کی معاونت سے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 28 اگست 2015 14:29

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ملک میں گاڑیوں کے پرزے تیار کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے سمال اینڈ میڈیم ڈویلپمنٹ انٹرپرائزز اتھارٹی (سمیڈا) نے جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارہ (جائیکا) کے تکنیکی ماہرین کی معاونت سے چار سالہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت جائیکا کے تکنیکی ماہرین پچاس ملکی اداروں کی معاونت کریں گے جبکہ ان میں سے دس منتخب اداروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ماڈل پیداواری ادارہ بنایا جائے گا۔

منصوبہ کے تحت دنیا بھر کے کامیاب اداروں کی طرز پر گاڑیوں کے پارٹس تیار کرنے والے اداروں کی ترقی کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت آٹو پارٹس تیار کرنے والے مقامی اداروں کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ میعار میں بھی نمایاں بہتری ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں