آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 42 ہزار 441 کیوسک ہوگیا

جمعہ 28 اگست 2015 14:38

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 42 ہزار 441 کیوسک ہوگیا اور گزشتہ روز پانی کی آمد 2 لاکھ 42 ہزار 841 کیوسک رہی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ارسا کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ اور منگلا ڈیم میں 1242 فٹ پر برقرار ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 40 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار 500 کیوسک جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 22 ہزار 153 کیوسک رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں