عمران خان میں ہمت ہے تو ایاز صادق کا مقابلہ کریں،نوازشریف سے الیکشن لڑنے کے مطالبہ مضحکہ خیز ہے ،خواجہ آصف

جمعہ 28 اگست 2015 14:42

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نوازشریف سے این اے 122میں الیکشن لڑنے کے مطالبہ کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حلقہ میں پہلے والے امیدواروں کو ہی مدمقابل آنا چاہئے۔عمران خان میں اگرہمت ہے تو وہ یہ رسک قبول کریں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ این اے 122عمران خان کا گھریلو حلقہ ہے لیکن وہ یہاں تین مرتبہ شکست کھا چکے ہیں ، وہ دو مرتبہ سردار ایاز صادق اور ایک مرتبہ طارق عزیز کے مقابلہ میں ہار چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ مطالبہ انتہائی مضحکہ خیزہے کہ وزیراعظم نوازشریف ان کے مقابلہ میں الیکشن لڑیں،اس حلقہ میں پہلے والے امیدواروں کو ہی مدمقابل آنا چاہئے۔عمران خان میں اگر ہمت ہے تو وہ یہ رسک قبول کریں، بھاگیں نہیں بلکہ جرات کا مظاہرہ کریں-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں