اسلام آباد : عوامی لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے وزیر عابد شیر علی کی کلاس لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 14:44

اسلام آباد : عوامی لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے وزیر عابد شیر علی کی کلاس لے لی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی لیگ کے سر براہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی پر میرے بہت احسانات ہیں جن کو یہ بھول چکا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اسے چاہئیے کہ میرے احسانات کو یاد رکھے.

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ ساری سیاست شیر علی کی ہے عابد شیر علی کا کچھ بھی نہیں ہے. عابد شیر علی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ ان کے حشر کیا ہوں گے ، انہوں نے بتایا کہ پولیس لائن کے تمام پلاٹ عابد شیر علی کھا گئے اور یہ نیب کے وہ کیسز ہیں جو کہ تاحال دبے ہوئے ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں