وزیر اعظم سے حاجی غلام احمد بلور کی ملاقات ‘ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کی تعریف

جمعہ 28 اگست 2015 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ہمیشہ عوام کی عدالت میں جانے کو ترجیح دیتی ہے وزیراعظم محمد نواز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے ملاقات کی جس میں قومی اہمیت سے متعلق امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ کی جانب سے حلقہ این اے 122 اور 2 صوبائی حلقوں میں خلاف فیصلہ آنے پر عدالت سے رجوع کرنے کے بجائے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہاکہ ن لیگ ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، عوام کے ووٹوں سے پارلیمنٹ میں آئے ہیں، جب بھی موقع ملا تو عوام سے ہی رجوع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوام کی عدالت میں جانے کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں