خفیہ اداروں نے مختلف ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا

جمعہ 28 اگست 2015 14:55

خفیہ اداروں نے مختلف ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) خفیہ اداروں اور محکموں نے خضر آباد فارم‘ میٹرو بس سروس‘ نندی پور پراجیکٹ‘ تھر کول ‘ قائد اعظم سولر پارک‘ لاہور میں مختلف ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں خضر آباد فارم سمیت موجودہ حکمرانوں کی جانب سے کروائے جانیوالے ملک بھر میں اہم منصوبہ جات میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کی جارہی ہے اور ان بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کیخلاف شکنجہ تیار کیا جارہا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خضر آباد فارم‘ میٹرو بس سروس‘ نندی پور پراجیکٹ اور اسی طرح کے دیگر منصوبہ جات میں بے ضابطگیوں میں جو جو سیاستدان‘ وزراء اور افسران ملوث ہیں ان کیخلاف شکنجہ تیار کیا جارہا ہے اور ان کیخلاف بھی جلد کاروائی کی توقع ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان منصوبہ جات میں شفافیت اور بے ضابطگیوں کو پرخا جائیگا جن منصوبہ جات میں بے ضابطگیاں پائی گئیں ان منصوبوں کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی دوسری طرف نیب اور دیگر اداروں نے محکمہ ریونیو کے افسران اور عملہ کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ محکمہ صحت‘ محکمہ شاہرات‘ پبلک ہیلتھ‘ بلڈنگ‘ تعلیم اور دیگر محکمہ جات میں بھی ہونیوالی بے ضابطگیوں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں