”یکم ستمبر سے عوام کیلئے خوشبخری“

پٹرولیم مصنوعات میں 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان،اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو سمری ارسال کر دی،حتمی فیصلہ وزیر اعظم 31 اگست کو کریں گے

جمعہ 28 اگست 2015 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) اوگرا نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے حوالے سے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی جس میں پٹرولیم مصنوعات میں 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایف بی آرکی جانب سے وزارت خزانہ کو تجویز دی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کیا جائے ،وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیر اعظم سے حتمی مشاورت کے بعد 31 کرے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کو سستا کرنے کی سمری تیار کر کے جمعہ کے روز وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے جس میں اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرول 6 روپے 14 پیسے، ہائی اوکٹین 7 روپے ،مٹی کا تیل 7 روپے 7 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 40 پیسے،لائٹ ڈیزل 6 روپے 48 پیسے فی لیٹر سستا کیا جائے اب وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد 31 اگست کو جاری کیا جائیگا،دوسری جانب ایف بی آر نے وزارت خزانہ کو تجویز بھجوائی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کی شرح میں بھی اضافہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں