پاکستان کا سرحدی خلاف ورزیوں پر بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج

جمعہ 28 اگست 2015 17:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان نے بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں پر ہائی کمشنر ٹی سی راگھون اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے مراسلہ تھما دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیالکوٹ کے ملحقہ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس دوران 9 عام شہری شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہونے پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں پر ہائی کمشنر ٹی سی راگھون اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سیز فائر کا تحریری معاہدہ اور احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں کہا گیا کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے درجنوں مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ور زی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری سے 9 پاکستانی شہری شہیداور50سے زائد زخمی ہیں جبکہ 8زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس سے مزید جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،زخمی ہونیوالوں میں 8بچے اور12 خواتین بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو رواں ماہ 7 ماہ دفتر خارجہ طلب کیا جا چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں