بھارتی جارحیت اور جنگی جنون پورے خطے کے استحکام کے لیے خطرناک ہے،کشمیر نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے بین الاقوامی برادری مسلے کے جلد حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے
گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے اْمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا بیان
جمعہ 28 اگست 2015 19:00
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے اْمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے سیالکو ٹ ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت اور جنگی جنون کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ طرز عمل کسی صورت میں خطے میں امن کے فروغ کے لیے نہیں ہے بلکہ بھارت جنوبی ایشیاء سمیت پورے خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تو بھارتی میڈیا نے بھی بھارت کی اس جارحانہ پالیسی پر تنقید شروع کر دی ہے۔اْنہوں نے ہندوستان ٹائمز کے اداریے میں تحریران خدشات کو درست قراردیا کہ جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارہیانہ کاروائی کا سخت ردعمل آئے گا اور یہ کہ پاکستان بھارتی فوجی قوت سے ہرگز خائف نہیں ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ پاکستان پرکسی صورت میں دبا? ڈال سکتا ہے۔
پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور دْنیا کی بہترین فوج رکھتا ہے جس کی تصدیق دنیا کی سپر پاورزبھی کرتی ہیں اور اس کے علاوہ یہاں کی عوام اور افواج جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں اور یہ کہ اْن کے ذہن بھارتی مذموم عزائم سے متعلق کسی بھی قسم کے شکوک وشبہات سے پاک ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے گاندھی اور نہرو جیسے اپنے بانی رہنماو ں کے وعدوں اور بین الاقوامی معادیوں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ہیں۔بھارت کے اپنے بانی رہنما?ں نے کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا اور یہی وعدہ بھارت نے UN کے فورم پر بھی کیا جس سے انحراف بھارت کی منافقانہ اور ہٹ دھرم پالیسی کی بھی عکاسی کررہا ہے۔اْنہوں نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ جیسے بیانات دینے سے پہلے اپنے بانی رہنماؤں کے وعدوں اور بیانات کا اچھی طرح مطالعہ کرلیں اور خوابوں کی دْنیا سے باہر آجائیں۔ اْنہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کے لیے اس سے زیادہ شرمندگی کی بات اورکیا ہوسکتی ہے کہ 68 سال کے ظلم و جبر اور دیگر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود آج بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام 7لاکھ فوج کی موجودگی میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے اور سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کی ہر گلی اور سٹرک پر سبزہلائی پرچم لہرایا جارہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح آج مقبوضہ کشمیر کی پرْ امن تحریک آزادی کوجس طرح دْنیا میں پذیررائی حاصل ہو رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اْنہوں نے کہاکہ اب بین الاقوامی برادری کو اپنے مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا اور کشمیر کے مسئلے پر اپنا مثبت اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو یہ جان لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیرکوئی علاقائی مسئلہ نہیں ہے بلکہ Nuclear flashpoint ہونے کی وجہ سے یہ پوری دْنیا کے امن وامان کے لیے اہم ہے۔اْنہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین کسی قسم کی Limited war کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے کسی قسم کی بھارتی جارحیت ،مہم جوئی اور شرارت کے نیتجے میں پورے خطے کو تباہی سے بچانا مشکل ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور اس حقیقت کو تسلیم کرے کہ طاقت کے بل بوتے پر وہ اپنے مذموم مقاصدحاصل نہیں کر سکتا اور خطے میں دیر پا امن تب ہی قائم ہوگاجب مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی اْمنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ