وفاقی پولیس کی کارروائی، جرائم کی وارداتو ں میں ملو ث28ملزمان گرفتار

قبضہ سے2 مو ٹر سائیکل ،چرس ، ہیر وئن ،شراب ، اسلحہ اور ما ل مسروقہ بر آمد

جمعہ 28 اگست 2015 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وفاقی پولیس نے راہزنی ، مو ٹر سائیکل چوری، شراب و منشیات فروشی اورنا جا ئز اسلحہ کی وارداتو ں میں ملو ث28ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے28ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2مسروقہ مو ٹر سائیکل ، 2کلو 225گر ام چرس ، ہیر وئن ، 25 لیٹرمعہ ایک بو تل شراب ،3پسٹل30بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔

ایس ایس پی اسلام آ بادساجد کیا نی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت کیں ہیں کہ جر ائم پیشہ افراد کے خلاف کا رروائی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کا رروائی کر تے ہو ئے ان سے منشیا ت ، شراب ، اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپو ر ٹ کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملو ث دو ملزمان عمر نقاش، حسنین علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے ۔ جبکہ ملزم فہیم عبا سی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔تھا نہ کو ہسار پولیس نے چوری میں ملو ث ملز م محمد اعجا ز کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔تھا نہ بھارہ کہو پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزمہ مسما ۃ گو ہر تا ج کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 225گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت 25لیٹر شرا ب بر آمد کرلی۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت ملزم حنیف احمد اور طلحہ رشید کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے دوران گشت ملزم عبد الشکو ر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

جبکہ دوران گشت ملزم ایمل خا ن جو افغا نی ہے کو روک کر چیک کیا جو متعلق داخلہ و رہا ئش پا کستان کو ثبو ت پیش نہ کر سکا ۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے راہزنی کی واردات میں ملو ث تین ملزمات بشیر ا ں بی بی ، جمیلہ بی بی اور رمضا نیہ بی بی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم بر آمد کرلی۔ تھا نہ نو ن پولیس نے دوران گشت ملزم وحید احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 160گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے دوران گشت ملزم محمد ریا ض کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ نیلو ر پولیس نے دوران دو ملزمان زبیر حسین شاہ اور محمد شہبا ز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملزم محمد فرید کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔

ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر لیے۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریوں کی گرفتار ی کے لیے جا ری مہم کے دوران دس پیشہ ور بھکا ریوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پٹر ولنگ کو مز ید سخت کر یں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کومزید مو ثر بنا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کا جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت و لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں