(ن) لیگ کے ٹربیونل ججز کیخلاف انتقامی حملے کوئی نئے نہیں،تحریک انصاف
مسلم لیگی دباؤ کو خاطر میں نہ لاکر فرائض بجا لانے کے جرم میں چیئرمین نادرا طارق ملک، پولیس افسران آفتاب چیمہ ،محمد علی نیکوکارا کو انتقام کی بھینٹ چڑھا چکے ، (ن )لیگ اور الیکشن کمیشن کے مابین غیر اخلاقی اشتراک عمل تاحال جاری ہے جسٹس کاظم علی ملک ،رانازاہد محمود کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر تشویش اور تحفظات ہیں، نظام کیخلاف عوام کے جذبات میں شدت بڑھتی جا رہی ہے،نعیم الحق
جمعہ 28 اگست 2015 19:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت کی جانب سے ٹربیونل ججز کے خلاف ہتک آمیز پراپیگنڈہ مہم کی شدید مذمت کی ہے اور چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جسٹس کاظم علی ملک اور رانازاہد محمود کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر انتہائی تشویش اور تحفظات کا اظہار کیاہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مابین غیر اخلاقی اشتراک عمل تاحال جاری ہے جس سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی متاثر ہور ہی ہے بلکہ نظام کے خلاف عوام کے جذبات میں شدت بڑھتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے اپنے طرز عمل سے ملک میں میرٹ کا قتل عام کیا ہے اور آئین و قانون کی بالادستی کی بجائے ذاتی منشاء اور مرضی کے فروغ کیلئے متحرک ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے حق میں انتخابی عذرداریوں کے فیصلے سنانے والے ججز کو فارغ کرنے کا فیصلہ حیران کن ہی نہیں بہت سے شکوک وشبہات کو جنم دینے کا باعث بھی بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ نوازکے مابین خاموش مفاہمت ہی کے سبب پہلے 2013کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی اور بعد ازاں اس کی تحقیقات میں بے انتہاء مزاحمت پیش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے ٹربیونل ججز کے خلاف انتقامی حملے کوئی نئے نہیں اس سے قبل مسلم لیگ نواز آئین و قانون کی پاسداری کرنے اور مسلم لیگی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض بجا لانے کے جرم میں نادرا کے چیئرمین طارق ملک، اسلام آباد پولیس کے افسران آفتاب چیمہ اور محمد علی نیکوکارا کو بھی انتقام کی بھینٹ چڑھا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگی حکومت اور رہناؤں کی جانب سے ماڈل ٹاؤن واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنے والے جسٹس باقر اور پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر رپورٹ مرتب کرنے والے جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف انتقامی اقدامات بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ نواز اورالیکشن کمیشن کے مابین غیر اخلاقی اور غیر آئینی گٹھ جوڑ کی شدید مذمت کرتی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ساکھ بچانے کیلئے آگے بڑھ کر کردار ادا کریں اور اپنے ادارے کا آئینی تشخص بحال کرنے کیلئے معنی خیز اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ جب تک الیکشن کمیشن میں موجود چاروں سابق صوبائی اراکین خود کو کمیشن سے الگ نہیں کرتے الیکشن کمیشن کیلئے اپنا حقیقی آئینی کردار نبھانا ممکن نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے باضمیر ججز کے خلاف حکومت اور الیکشن کمیشن کے انتقامی اقدامات کی شدید مذمت کی اور ایسے اقدامات فوری طور پر ترک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار ..
اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت ، قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع ..
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے ..
ملک کے اہم اقتصادی اشاریے معیشت میں بہتری کی عکاسی کررہے ہیں،امیدہے موڈیز جلد ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں ..
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ..
صدر مملکت کی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس ..
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ..
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)
رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت