فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروا دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اگست 2015 20:11

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان کی پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے تحفضات کو دور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں