اتنی تیزی نہ دکھائیں‘ کیا آپ ریلوے میں ملازم رہے ہیں دلائل دیں ریل گاڑی نہ چلائیں ،چیف جسٹس کے ریمارکس

جمعہ 28 اگست 2015 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کا ایک مقدمے کی سماعت کے دوران درخواست گزار سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ ،چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آپ اتنی تیزی نہ دکھائیں‘ کیا آپ ریلوے میں ملازم رہے ہیں دلائل دیں ریل گاڑی نہ چلائیں کچھ سمجھنے بھی دیں یہ نہ ہو کہ آپ کی تیز رفتاری کی وجہ سے کئی اہم اسٹیشن ہی جھوٹ جائیں۔

(جاری ہے)

اس پر درخواست گزار نے د لائل دینے میں اپنی رفتار قدرے کم کی مگر عدالت بار بار اسے رفتار میں مزید کمی لانے کا احساس دلاتی رہی۔ یہ مکالمہ جمعہ کے روز اراضی اور دیگر معاملات پرمتعلقہ مقدمے کی سماعت چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں