شادی کیوں نہیں کرتے؟ایک سال سے شادی کے جھانسہ دینے پر لڑکی نے دوست پر گولیاں چلوا دیں،شدید زخمی
پولیس نے مقدمہ درج کرے تفتیش شروع کر دی ،گارڈ گرفتار، لڑکی نے عبوری ضمانت کروا لی
جمعہ 28 اگست 2015 20:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) شادی کیوں نہیں کرتے؟ایک سال سے شادی کے جھانسہ پر دوستی کا رشتہ نبھانے والی لڑکی نے قوت فیصلہ کرتے ہوئے دوست پر گولیا ں چلوا دیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرے تفتیش شروع کر دی ،گارڈ گرفتارجبکہ لڑکی نے عبوری ضمانت کروا لی ہے ۔آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سمیرا اکرم جو کہ سیکٹر ای الیون میں رہائش پذیر ہے اور انکی دوستی عمران راٹھور نامی ایک شخص سے تھی اور اکثر محفلوں میں عمران راٹھور ملزمہ سمیرا کو اپنی بیوی بنا کر پیش کیا کرتے تھے اور زباں زد عام تھا کہ عمران راٹھور نے ملزمہ سمیرا اکرم سے شادی کر رکھی ہے اور برملا دونوں نے اظہار بھی کیا کہ انہوں نے شادی کر رکھی ہے اس لیے وہ اپس میں بے باکی سے رہتے تھے ۔
گزشتہ ہفتہ مورخہ 14ستمبر کو سمیرا اکرم نے اپنے دیرینہ دوست کو فون کر کے گھر بلایا اور مین گیٹ پر ہی اپنے سیکورٹی گارڈ عبدالرحیم کو حکم دیا کہ فائرنگ کرکے قتل کر دو کیونکہ ایک سال ہو گیا شادی کا جھانسہ دیے جارہا ہے مگر اب شادی کرنے سے ہی مکر گیا اور اسکی وجہ سے انہوں نے اپنے سابق شوہر سے طلاق لی ہے ۔(جاری ہے)
عمران راٹھور کے مطابق کہ گارڈ نے ان پر دو فائر کیے جو کہ ایک دائیں بازواور دوسر ا چھاتی پر پیوست ہوا جس کے باعث پھر انہوں نے باہر گلی میں پھینک دیا پھر وہ بے ہوش ہو گئے جب ہو ش آیا تو وہ ہسپتال تھے ۔
ڈاکٹر کے مطابق کہ عمران کو لگنے والی گولیوں سے جان تو بچ گئی ہے مگر خطرہ اب بھی باقی ہے کیونکہ ایک گولی نے پھیپھڑے کو متاثر کیا ہے جس سے انفیکشن کا خطر ہ ہو سکتا ہے ۔پولیس نے مورخہ 15ستمبر کو تھانہ گولڑہ میں مقدمہ نمبر 223زیر دفعات 324/34درج کرکے گولی مارنے والے گارڈ عبدالرحیم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تفیشی آفیسر اے ایس آئی ندیم مغل کے مطابق کہ ملزمہ سمیرا اکرم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے لیکن تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئی ہے مگر ابتدائی تفتیش سے ملزم عبدالرحیم نے بتایا ہے کہ انہیں ملزمہ سمیرا نے گولی مارنے کا حکم دیا تھا ۔اے ایس آئی کے مطابق کہ سمیرا اور عمران کی دیرینہ دوستی تھی شادی سے انکار پر ملزمہ نے عمران کو گولی مروائی تاہم ملزمہ جب عدالت سے ضمانت میں توسیع کے لیے رجوع کر ے گی تو پھر منسوخی پر انہیں گرفتار کیا جائے گامتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کاا جلاس ، پہلی اور دوسری سہ ماہی کی شرح نمو اور جی ڈی پی گروتھ کا جائزہ لیا گیا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں ..
نیپرا کی ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ..
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن ..
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات