وزیراعظم نواز شریف کا ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار

بھارت سے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا جائے،وزیراعظم کی وزارت خارجہ اور دفاعی حکام کو ہدایت

جمعہ 28 اگست 2015 20:45

وزیراعظم نواز شریف کا ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ اور دفاعی حکام بھارت سے معاملہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فائرنگ سے 6افراد کی شہادت اور 47افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور دفاعی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت سے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں