پاکستان نے بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے، بھارتی جارحیت پر اعلیٰ سفارتی سطح پر رابطے کر رہے ہیں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے، بھارتی جارحیت پر اعلیٰ سفارتی سطح پر رابطے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا گیا ہے، وہاں پر ہماری سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے ملاقات کر کے انہیں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان دوست ممالک سے بھی رابطے میں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں