عمران خان خیبر پختونخوا میں اپنی ناکامی چھپانے اور ضمنی انتخابات سے بھاگنے ک کیلئے دوبارہ دھر نے کی باتیں کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں تاریخ کی سب سے بڑی کر پشن کی جارہی ہے،ایک سازش کے تحت ملک کے آئینی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران خان نے ملک کے مستقبل پر سیاست کی ،سیاسی انتشار پاکستان کے مفاد میں نہیں،عمران خان کو اگر الیکشن کمیشن کے ممبران پر کوئی اعتراض ہے تو اس کیلئے سپریم جوڈیشل کمیشن کا آئینی راستہ موجودہے،پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے مسلم لیگ (ن) پر دھاندلی کے الزامات مسترد کئے،جوڈیشل کمیشن کے 250صفحات کی رپورٹ میں ایک لفظ بھی دھاندلی کا استعمال نہیں ہوا، ٹی وی پرارکان پارلیمنٹ کو’’بے غیرت‘‘ کہنے پرقومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں وسینئروفاقی وزرا انجینئرخر م دستگیر ،محمد زبیر عمر ، دانیال عزیز اور دیگر کی پر یس کانفرنس

جمعہ 28 اگست 2015 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں وسینئروفاقی وزرانے کہا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں اپنی ناکامی چھپانے اور ضمنی انتخابات سے بھاگنے ک کیلئے دوبارہ دھر نے کی باتیں کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں تاریخ کی سب سے بڑی کر پشن کی جارہی ہے،ایک سازش کے تحت ملک کے آئینی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران خان نے ملک کے مستقبل پر سیاست کی ،سیاسی انتشار پاکستان کے مفاد میں نہیں،عمران خان کو اگر الیکشن کمیشن کے ممبران پر کوئی اعتراض ہے تو اس کیلئے سپریم جوڈیشل کمیشن کا آئینی راستہ موجودہے،پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے مسلم لیگ (ن) پر دھاندلی کے الزامات مسترد کئے،جوڈیشل کمیشن کے 250صفحات کی رپورٹ میں ایک لفظ بھی دھاندلی کا استعمال نہیں ہوا، ٹی وی پرارکان پارلیمنٹ کو’’بے غیرت‘‘ کہنے پرقومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق پجمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہ بات وفاقی وزیر تجارت انجینئرخر م دستگیر ،نجکاری کمیشن کے چیئر مین محمد زبیر عمر ،ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز ،مائزہ حمیداورمریم اورنگزیبنے پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ایک مرتبہ پھر پچھلے سال کی طرح دشنام طرازی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کی عدلیہ نے بشمول سپریم جوڈیشل کمیشن نے یہ بات اب پتھر پر لکیر کی طرح لکھ دی ہے کہ 2013 کے انتخابات میں (ن) لیگ کا دھاندلی سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا، کوئی شواہد کسی عدالت نے قبول نہیں کئے، حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبے پر جب سپریم جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تو انہوں نے وہ الزامات وہاں پر پیش نہیں کئے جو روزانہ میڈیا پر دوہرائے جاتے تھے۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے تینوں فیصلوں میں (ن) لیگ کے امیدواروں پر انتخابی دھاندلی کا کوئی ذکر موجود نہیں، حالانکہ ان فیصلوں کے احترام میں(ن) لیگ نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بغیر کسی بنیاد اور شواہد کے دوبارہغیریقینی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دھاندلی کی گردان اب بند ہونی چاہیے افواہوں کی بنیادی پر آئینی اداروں کو تاراج کرنا مناسب نہیں، اگر کوئی سوچتا ہے کہ صرف خواہشات کی بنیاد پر ایسا ہو گا تو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اب ایسا کبھی نہیں ہو گا، تحریک انصاف ملک کی ترقی میں حکومت کی معاونت کیلئے تیار نہیں، مسلم لیگ(ن) عوام کی عدالت میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرے گی۔

چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے پہلے (ن) لیگ اور تحریک انصاف کی قیادت کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے مطابق اگر تحریک انصاف کے الزامات ثابت نہ ہوئے تو وہ اپنے الزامات واپس لیں گے بلکہ عمران خان نیکہا تھا کہ وہ خود چل کر جائیں گے اور وزیر اعظم نواز شریف کو مبارکباد دیں گے، الیکشن میں بے ضابطگیوں کی سزا سب سے زیادہ(ن) لیگ کو ملی ہے، بالخصوص سردار ایاز صادق کے حلقے کے فیصلے کے حوالے سے ، اگر عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ممبران سے کوئی شکایت ہے تو وہ قانون کے مطابق اپنے تحفظات سپریم جوڈیشل کمیشن میں پیش کریں۔

رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ دھرنے کے دوران ملک کے آئینی اداروں کو تباہ کیا گیا، پی ٹی وی کی نشریات بند کر دی گئیں اور وزیراعظم ہاؤس پر حملے کی کوشش کی گئی، عمران خان کا الیکشن کمیشن کو استعفے کیلئے خط ایک سیاسی چال تھی جو پاکستان کے مستقبل کو دا? پر لگاتے ہوئے چلی گئی۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کا بہانہ بنا کر در اصل پنجاب کے بلدیاتی الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے36 کروڑ روپے سٹاک مارکیٹ کی سٹہ بازی میں لگادئیے جس کی اب انکوائری ہورہی ہے۔ قنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے 3261 میگا واٹ پن بجلی کے منصوبے مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا جبکہ وہ ابتک صرف 19.5میگاواٹ بجلی بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ ضمنی انتخابات شفاف اور پر امن طریقے سے منعقد ہوں گے، تحریک انصاف سے مقابلہ عوام کی خدمت کے حوالے سے ہے، جب کارکردگی کا مقابلہ ہو گا تو پھر پتہ چلے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ این اے 125کا معاملہ عدالت میں پہلے ہی جا چکا تھالہٰذاوہاں ضمنی انتخاب ممکن نہیں۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشمول عدلیہ تمام آئینی اداروں کا احترام (ن) لیگ کے منشور میں شامل ہے اور ہم نے اس بات کا حلف اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا اور گوادر بندرگاہ کو فعال بنانے میں آٹھ ماہ کی تاخیر ہوئی، جس سے بڑے پیمانے پر روزگار متاثر ہوا، یہ نقصان ہم کس سے وصول کریں۔

رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نیسوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص بھارت کے ساتھ مشترکہ ایٹمی پروگرام شروع کرنے اور طالبان کا دفتر کھولنے کی بات کرے اور پارلیمنٹکے ارکان کیلئے ’’بے غیرت‘‘ الفاظٹی وی پربولے اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کے خلاف اس معاملے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق لائیں گے۔

انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ آئینی اداروں پر لعن طعن کرنے سے پاکستان کے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، بلکہ آئیں اور ملکر ملک کو آگے لے کر جائیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سیاسی انتشار پاکستان کے مفاد میں نہیں، اگر سیاسی اختلاف سے 46 ارب روپے کی سرمایہ کاری والی چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں رکاوٹ آتی ہے تو یہ انتشار پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقت آئے گا اورپی ٹی وی کے دفتر، وزیر اعظم ہا? س پر حملے کی ایف آئی آرز پر کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کھولنے کا لفظ آئین پاکستان میں موجود نہیں بلکہ ہارے ہوئے امیدوار کو الیکشن کمیشن میں درخواست دینا ہوتی ہے، ہمیں اداروں کا احترام کرنا ہو گا ورنہ ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں