الیکشن کمیشن میرے خلاف ریفرنس لائے گا تو اس کے خلا ف مزید ثبوت پیش کروں گا،عمران خان

جمعہ 28 اگست 2015 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن میرے خلاف ریفرنس لائے گا تواسکے خلاف مزید ثبوت پیش کروں گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات پر ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے جس پر عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میرے خلاف ریفرنس تیار کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ریفرنس کو خوش آمدید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ن لیگ اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جو ڑ کو بے نقاب کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں