پاکستان میں سول ملٹری تعلقات انتہائی مضبوط ہیں ‘ تمام فیصلے سیاسی قیادت ہی کر رہی ہے ‘ خواجہ آصف
ہفتہ 29 اگست 2015 15:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات انتہائی مضبوط ہیں ‘ تمام فیصلے سیاسی قیادت ہی کر رہی ہے ‘پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہیں ‘ رتی جارحیت مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ‘ تمام مذموم سازشیں ناکام ہو جائیں گی ‘ عمران خان ٹربیونل اور دھاندلی کا کھیل کھیل رہے ہیں ‘عوام ہمیں کامیاب کرائیگی۔
ایک انٹرویومیں وزیر دفاع نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت کو ایک آنکھ بھی نہیں بھا رہا وہ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سیاسی قد تیزی سے کم ہو رہا ہے ‘ مودی اپنی دم توڑتی مقبولیت کیلئے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے جو اس وقت پاکستان سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرا لیا گیا ہے۔سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ حالیہ سول ملٹری تعلقات میں جو ہم آہنگی ہے وہ گزشتہ 68 سال میں نہیں تھی۔ تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت 100 فیصد متحد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام فیصلے سیاسی قیادت ہی کر رہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ذہن، نظریئے اور وسائل کے اعتبار سے متحد نہیں ہونگے جنگ نہیں جیت سکتے لہٰذا ہمیں یہ تاثر دینا ہو گا کہ ہماری پوری 18 کروڑ عوام اور تمام ادارے اپنے اندرونی و بیرونی دشمن کیخلاف متحد ہیں۔
بھارت نے مذاکرات کیلئے شرائط رکھیں لیکن ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ کوئی ملک ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے جس کے ہمارے پاس واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔ افغانستان کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے بے شمار رشتے ہیں ‘دونوں ملک امن کے متلاشی ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے ہماری قربانیاں شاید افغانستان سے بھی زیادہ ہیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جہاں سے چلے تھے آج پھر وہیں کھڑے ہیں پی ٹی آئی نے پہلے دھرنا ختم کیا اور پھر اسی اسمبلی میں آ گئی جسے وہ برابھلا کہتے تھے آج ہم گلگت سے کراچی تک دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘ مشرقی سرحد پر بھی کشیدگی ہے تاہم عمران خان ٹربیونل اور دھاندلی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کو اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کیلئے زمان پارک جہاں انکا گھر بھی ہے سے دوبارہ الیکشن لڑنا چاہئے۔ وہ الیکشن لڑ کے تو دیکھیں انہیں اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ادھر ادھر کی باتیں کر کے صرف فرار کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس لئے ہم پرعزم ہیں جس طرح ہم پہلے عوامی عدالت میں کامیاب ہوئے تھے آئندہ بھی عوام ہمیں کامیاب کرائے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو