متنازعہ پی ایم ڈی سی کونسل تحلیل،120 دن کے اندر الیکشن کے ذریعے نئی کونسل بنائی جائیگی

وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ پیرکو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گی

ہفتہ 29 اگست 2015 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) بارے نیا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد متنازعہ پی ایم ڈی سی کونسل تحلیل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 120 دن کے اندر اندر نئے الیکشن کے بعد شفاف طور پر نئی کونسل بنائی جائے گی۔ الیکشن کروانے کی ذمہ داری جس نئی مینجمنٹ کو سونپی گئی ہے اس کے ہمراہ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ سوموار کو ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں