عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کوئی ریفرنس دائر نہیں کر رہا‘ الیکشن ٹربیونل کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ 22 جون کو ہو گیا تھا‘ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کیلئے 40 روز کاوقت دیا ہے ‘ سیاست دانوں کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے ‘ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروا دی ہیں

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی میڈیا کو بریفنگ

ہفتہ 29 اگست 2015 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کوئی ریفرنس دائر نہیں کر رہا‘ الیکشن ٹربیونل کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ 22 جون کو ہو گیا تھا‘ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کیلئے 40 روز کاوقت دیا ہے ‘ سیاست دانوں کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے ‘ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔

وہ ہفتہ کو میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کر رہا۔ سندھ اور پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ 22 جون کو ہو گیا تھا متعلقہ ہائی کورٹس سے درخواست کی ہے کہ کیسز کی سماعت حاضر سروس ججز کریں۔

(جاری ہے)

پنجاب الیکشن ٹربیونل میں 17 ‘ سندھ میں 4‘ خیبر پختونخواہ میں ایک اور بلوچستان الیکشن ٹربیونل میں 2 کیسز زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں 4328 مختلف نشستوں پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے۔ کے پی کے میں کل68 ضلع ناظم و نائب ناظم‘ 41 ٹاؤن کونسلز اور نائب کونسلز کا انتخاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کیلئے40 روز کا وقت دیا ہے۔ بابر یعقوب نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔ سیاستدانوں کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کیا سوچ رہے ہیں کچھ نہیں کہہ سکتا مستعفی ہونے کے مطالبے کا جواب آئندہ بریفنگ میں دوں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں