سردار ایاز صادق کے انتخابی چیلنج نے عمران خان کی فرار کی سازشی سیاست کو بے نقاب کردیا ہے،سینیٹر پرویز رشید

ہفتہ 29 اگست 2015 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے انتخابی چیلنج نے عمران خان کی فرار کی سازشی سیاست کو بے نقاب کردیا ہے،(ن ) لیگ نے دو حلقوں میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ،عمران کو دو امیدوار بھی دستیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے انتخابی چیلنج نے عمران خان کی فرار کی سازشی سیاست کو بے نقاب کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی کی کنٹینر پر چیخ وپکارانتخابی میدان سے فرار ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان زمان پارک کے ووٹروں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟، وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )نے دو حلقوں میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے جبکہ عمران خان کو دو امیدوار بھی دستیاب نہیں ہو سکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کچھ دیہاڑی لگانے والے سیاسی بیروزگار تو عمران خان کا ٹکٹ لے سکتے ہیں مگر کوئی سیاسی کارکن نہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے لاہور میں لاہوریوں کی ترقی پر ہمیشہ تنقید کی ہے جس کی وجہ سے ہر سنجیدہ شخص ان کا ٹکٹ لینے سے انکاری ہے ، پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان بذات خود انتخاب میں شیر کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں