خود کش حملے کا خطرہ ،شیخ رشید اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں،پنجاب حکومت کا انتباہ

ہفتہ 29 اگست 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پنجاب حکومت نے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو مبینہ خود کش حملوں بارے پیشگی اطلاع دے دی ہے ،شیخ رشید اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں گے اورسکیورٹی بغیر کہیں نہ جائیں ،ہفتہ کے روز پنجاب حکومت کی جانب سے شیخ رشید کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور ان کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لئے شیخ رشید اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،دوسری جانب شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مجھے کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے تاہم پنجاب حکومت نے سکیورٹی فراہم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں