شان نے پاکستان مخالف ہندوستانی فلم فینٹم کی حمایت پر اداکارہ ماورا حسین پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 19:19

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) شان نے پاکستان مخالف ہندوستانی فلم فینٹم کی حمایت پر اداکارہ ماورا حسین پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مخالف ہندوستانی فلم فینٹم کی حمایت کرنا مہنگی پڑگئی۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ماورا حسین کا کہنا تھا کہ فینٹم دہشتگردی کے خلاف بنائی گئی فلم ہے ۔

دہشتگردکا کسی ملک سے تعلق نہیں ہوتا، دہشتگرددہشتگرد ہوتاہے ۔ اگر فینٹم دہشتگردی کیخلاف ہے تو ہاں میں دہشتگردی کیخلاف ہوں ۔میں انسانیت اور محبت کے حق میں ہوں اور یہی فینٹم ہے ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ یہ ایک سانحے کے بارے میں ہے جس سے انسانیت کو تکلیف ہوئی یہ کسی پاکستانی یا بھارتی کی تکلیف کے بارے میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وہ فینٹم دیکھنا پسند کریں گی اور پھر ہی فیصلہ کریں گی کہ آیا یہ بری فلم ہے یا اچھی ۔

ہرکسی کوایساہی کرناچاہیے ۔ ماورا حسین کی جانب سے کیے جانے والے اس ٹوئٹ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر ماورا حسین کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ماورا کی ان ٹوئٹس پر پاکستانی سپر سٹار شان نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شان نےفینٹم کی حمایت کرنے پر ماورا حسین پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں