`0.3دہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری کا حکو مت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان
2ستمبر کو ملک گیر یوم احتجاج،4ستمبر کو ایک دن کے لیے بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹاور 9ستمبر کو ملک بھر میں مکمل اور تاریخی شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان پاکستان دنیا کا واحد ملک ہو جہاں تاجروں ،عوام ،غریب لوگوں کے بنکوں میں پیسے رکھنے اور نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا ہے ۔ حکو مت کے اس فیصلے سے ملک میں ہنڈی اور حو الے کے کارو بار کو فرو غ ملے گا اور لو گ بنکوں میں پیسے رکھنے سے گر یز کر یں گے۔ آل پاکستان تاجر اتحاد کے مر کزی صدر محمدکاشف چوہدری کا پر یس کا نفر نس سے خطاب`
ہفتہ 29 اگست 2015 20:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) آل پاکستان تاجر اتحاد کے مر کزی صدر محمدکاشف چوہدری نے کہا ہے کہ0.3ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری نے 2ستمبر کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے اس دن ملک بھر کے تمام صوبائی اور وفاقی دارالحکو مت میں احتجاجی مظاہر ے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی جبکہ 4ستمبر کو ایک دن کے لیے بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹ کرتے ہو ئے بنکوں سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کیا جا ئے گا اور 9ستمبر کو ملک بھر میں مکمل اور تاریخی شٹر ڈاون ہڑتال کی جا ئے گی ۔
انھوں نے کہا حکو مت نے تاجروں کی جانب سے انھیں دیے گئے وقت کوتاجروں کی کمزوری سمجھتے ہو ئے تاحا ل وڈہولدنگ ٹیکس کو برقرار رکھا ہو ا ہے جو ریاستی سطح پر بھتہ خوری کے مترادف ہے ۔(جاری ہے)
جسے ملک بھر کے تاجروں نے سیکس مسترد کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر صدر مرکزی انجمنِ تاجران پاکستان خالد پرویز ،عبدالرحیم کاکڑصدر انجمن تاجران بلوچستان ،شیخ حبیب صدر سندھ تاجر اتحاد ،اللہ داد ترین جنرل سیکرٹر ی انجمن تاجران بلوچستان ،خواجہ سلیمان انجمن تاجران ملتان ،ہارون میمن انجمن تاجران سکھر ،وقار احمد حیدر آباد ،شیخ وقار چیئر مین جامعہ الائنس کراچی ،شرافت علی مبارک صدر انجمن تاجران خیبر پختون خواہ،شوکت خان جنرل سیکرٹری انجمن تاجران خیبر پختون خواہ اورملک کے دیگرعلاقوں کے تاجر رہنما بھی موجود تھے۔
محمد کاشف چو ہدری نے کہا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہو جہاں تاجروں ،عوام ،غریب لوگوں کے بنکوں میں پیسے رکھنے اور نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا،حکو مت کے اس فیصلے سے ملک میں ہنڈی اور حو الے کے کارو بار کو فرو غ ملے گا اور لو گ بنکوں میں پیسے رکھنے سے گر یز کر یں گے جس کے باعث ملکی معیشت مز ید کمزور ہو جا ئے گی اور بنک دیوالیہ ہو جا ئیں گے اورملک کی معیشت کا مشکل سے چلتا ہوا پہیہ بھی رک جائے گا۔کاشف چو ہدری نے کہاہم بنک ٹرانزیکشن پر ٹیکس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت 31اگست تک تاجر دشمن ٹیکس کو واپس لینے کا اعلان کرے ۔انھوں نے کہا اس ٹیکس کے نفاذسے ملکی بینکنگ کانظام تباہ ہو جا ئیگا ، ملک کی شوگر مارکیٹ ،سیمنٹ مارکیٹ ،کپڑا مارکیٹ،فلور ،فوڈ غرض تمام کاروبار تباہ ہو جائیں گے ۔انھوں نے کہا کی ناکامی کاملبہ تاجروں کے سروں پر نہ ڈالے FBRکے کرپٹ ملازمین کی وجہ سے ٹیکس ریٹرنوں کی تعداد ہر سال کم ہو تی جا رہی ہے ۔FBRکے لوگ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی بجائے اپنی جائداد یں بنانے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا اس ٹیکس سے ملک میں بلیک اکانومی کا کلچر پروان چڑہے گا ۔ہنڈی اور حوالہ کاکاروبار فرغ پائے گااسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت