تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے اعزاز میں کل خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 29 اگست 2015 21:27

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اگست 2015 ء) تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے اعزاز میں کل خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کل ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب میں گزشتہ سال دیے جانے والے دھرنے کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ دھرنے کے دوران زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی جائیں گی۔ خصوصی تقریب میں عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں