کراچی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی چائنا کٹنگ ، سی ڈی اے کے افسران نے مساجد اور ہسپتالوں کی اراضی کی بندر بانٹ کردی ، قومی خزانے کو 20 ارب سے زائد کا نقصان

ہفتہ 29 اگست 2015 21:47

کراچی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی چائنا کٹنگ ، سی ڈی اے کے افسران نے مساجد اور ہسپتالوں کی اراضی کی بندر بانٹ کردی ، قومی خزانے کو 20 ارب سے زائد کا نقصان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) کراچی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چائنا کٹنگ نے نہ پارکس چھوڑے نہ گرین بیلٹس کو بخشا ‘ مساجد اور ہسپتالوں کی زمین بھی سی ڈی اے افسران نے آپس میں بندر بانٹ کر کے 20 سالوں میں قومی خزانے کو 20 ارب 20 کروڑ کا چونا لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چائنا کٹنگ کے آثار سامنے آ رہے ہیں جس میں پارکس اور گرین بیلٹ اور ہسپتالوں کیلئے چھوڑی گئی زمین سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران نے بندر بانٹ کر کے آپس میں ہی تقسیم کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے افسران نے 4 ہزار پلاٹس کے غیر قانونی حصے کر کے اپنی ہی افسروں کو اونے پونے بیچ دئیے ہیں۔ یہ پلاٹ 1991ء سے لے کر 2013ء تک بیچے گئے ہیں جن میں گرین بیلٹ ‘ پارکس اور مساجد اور ہسپتالوں کیلئے چھوڑی گئی زمین شامل ہے۔ 4 ہزار پلاٹوں میں سے 800 پلاٹ سیکٹر آئی ایٹ میں چائنا کٹنگ کی طرز پر تقسیم کئے گئے جبکہ تین ہزار پلاٹس دیگر سیکٹر میں چائنا کٹنگ کی طرز پر تقسیم کئے گئے۔ ترجمان سی ڈی اے کے مطابق تمام پلاٹس حکومت کی طرف سے سرکاری افسران کو ملنے والے 5 فیصد کوٹے کو مد نظر رکھتے ہوئے تقسیم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں