قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

اتوار 30 اگست 2015 11:13

قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے لئے ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور تربیتی کیمپ میں کوچ امہ لیلہ کلثوم کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، افغانستان، مالدیپ، میزبان ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، تائیوان، کوریا، جاپان، تھائی لینڈ اور برونائی شامل ہے۔آل پاکستان سنیئر اینڈ جونیئر گرلزتھرو بال اکتوبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں