عمران خان نے رہنماؤں اور کارکنان کو ضمنی انتخابات کی تیاری کر نے کی ہدایت کر دی

اتوار 30 اگست 2015 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام تر اختلافات کو بھلا کر ضمنی انتخابات کی تیاری کی جائے تاکہ مسلم لیگ (ن) کو شکست دی جا سکے۔

(جاری ہے)

اب جبکہ ہم نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو اب اس کے لئے بھرپور کوشش کی جائے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی تمام تر توجہ لاہور کے حلقہ این اے 125 ، 122 اور لودفھراں کے حلقے پر مبذول کر لی ہے اور کارکنان کو بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں جان فشانی سے کام کریں تاکہ ان کو کامیابی مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں