65 کی جنگ میں فتح کا پروپیگنڈہ کر کے مودی اپنی نوجوان نسل کو دھوکہ دے رہے ہیں،معین الدین حیدر

اتوار 30 اگست 2015 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) سابق گورنر سندھ اور سابق وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ 65 کی جنگ میں فتح کا پروپیگنڈہ کر کے مودی اپنی نوجوان نسل کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں بنگلہ دیش والی بات نہیں ہو سکتی بنگلہ دیش ایک ہزار میل دور واقع تھا بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور زمینی رابطے قائم ہیں خصوصی گفتگو میں معین الدین حیدر کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کی مجموعی آبادی کراچی کی آبادی سے بھی کم ہے جس میں آدھے تو پشتون ہیں وہ اس جھگڑے میں بالکل شامل نہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں