پاکستان کی ادویہ سازی ایشیاء پیسفک کی 10 ویں بڑی مارکیٹ بن گئی

اتوار 30 اگست 2015 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاکستان میں 2019 تک ادویہ سازی کا حجم 300 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ادویہ سازی ایشیاء پیسفک کی 10 ویں بڑی مارکیٹ ہے ایک رپورٹ کے مطابق ادویہ سازی میں فلپائن 3 ارب ڈالر ، ویتنام 2 ارب ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے پاکستان میں سالانہ 10 ڈالر فی کس ادویات پر خرچ کرتے ہیں جعلی ادویات پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں پاکستان میں لگ بھگ 600 چھوٹی اوربڑی ادویہ سازی کی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں سے 386 کے پاس آپریٹننگ یونٹس ہیں پاکستان کی ادویہ سازی کا حجم 2 ارب ڈالر ہے جس میں سالانہ 10 فیصد اضافے کی گنجائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں