الیکشن کمیشن کا الیکشن ٹریبونلز کے لئے ریٹائر ججز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ #/h#

اتوار 30 اگست 2015 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) ٹریبونلز کے لئے ججز تقرر ، ہائی کورٹ کی جانب سے حاضر سروس ججز دینے کے انکار کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر اچھی شہرت کے حامل ریٹائرڈ جج صاحبان کی خدمات حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کا بھجوایا گیا مراسلہ مل گیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونلز کے لئے ریٹائر ججز کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اس سلسلے میں وہ پاکستان بار کونسل اور دیگر صوبائی بار کونسلوں سے رابطہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں