وفاقی دارالحکومت میں موسم سرما سے قبل گیس کی لوڈشیڈنگ ، شہری دوہرے عذاب میں مبتلا

اتوار 30 اگست 2015 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم گرما میں وفاقی دارالحکومت میں گیس کی بلا وجہ لوڈشیڈنگ شروع کردی جس کی وجہ سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (کمپنی) نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف اوقات میں اب موسم گرما میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے جس کی وجہ سے ا یک جانب جہاں کاروبار متاثر ہورہا ہے تو دوسری جانب کھانے پکانے کے وقت گیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے شہریوں کی زندگی دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم نواز شریف نے گیس کی بلا وجہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں