سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پاور جنریشن کمپنیوں کیلئے اکاؤنٹنگ آڈر2015 جاری کر دیا

اتوار 30 اگست 2015 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پاور سیکٹر میں بجلی کی پیداواری قیمت میں شفافیت پیدا کرنے اور کاسٹ رپورٹنگ کے لئے باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرنے کے لئے ، سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پاور جنریشن انڈسٹری ( کاسٹ اکاؤنٹنگ ریکارڈ ) آڈر 2015 جاری کر دیا ہے یا کہ اس مسودے پر شراکت داروں اور عوامی رائے حاصل کی جا سکے ۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ یہ کاسٹ رپورٹنگ آڈر بجلی کی پیداوار رنے والی ان تمام کمپنیوں کے لئے ہے جو کہ نیپرا سے لائسنس یافتہ ہیں اور مکمل طور پر یا جز وقتی طور پر بجلی کی پیداوار سے منسک ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ترقیاتی پروگرام ویژن 2015میں پاور سیکٹر کو کلیدی اہمیت حاصل ہے لہذا یہ ضروری سمجھا گیا کہ بجلی کے پیداواری نظام کو شفاف اور مستعد بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

پاور سیکٹر کے لئے نیا کاسٹ اکاؤنٹنگ آڈر نیپرا ، پاور سیکٹر کمپنیوں اور دیگر شراکت داروں کی مشاور ت سے تیار کیا گیا ہے ۔ بجلی کی پیداواری قیمت کی رپورٹنگ کے لئے اس نئے فریم ورک سے نہ صرف عوام کا اعتماد میں اضافہ ہو گا بلکہ کمپنیوں کی جانب سے پیداوار میں مزید مستعدی حاصل ہو گی۔ جاری کردہ کاسٹ اکاؤنٹنگ آڈر ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دیا گیا ہے ۔

پاور سیکٹر کے تمام شراکت داروں ‘ عوام اور دلچسپی رکھنے والے افراد اس آڈر پر اپنی پندرہ دن کے اندر اندر دء سکتے ہیں۔ عوامی آراء کی روشنی میں کاسٹ آڈر کا جائزہ لینے کے بعد اسے آفیشل گزٹ آف پاکستان میں شائع کر دیا جائے گا ۔ اس نئے آڈر کے جاری ہونے کے بعد الیکٹرک پاور انڈسٹری ( کاسٹ اکاؤنٹنگ ) آڈر 2012 کالعدم ہو جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں