قائم مقام سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی چوتھی عالمی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے پارلیمانی وفد کے ہمراہ روانہ ہوگئے
اتوار 30 اگست 2015 15:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) قائممقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی چوتھی عالمی پارلیمانی سپیکرزکانفرنس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے ۔کانفرنس کا انعقاد نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں 31اگست سے 2ستمبر2015 تک ہوگا جس میں دنیا بھر سے پارلیمانی سپیکرز شرکت کرینگے۔قائم مقام سپیکر کے ہمراہ نیو یارک روانہ ہونے والے چھ رکنی وفد میں ممبران قومی اسمبلی زاہد حامد ، چوہدری شہباز بابر، جنید انور چوہدری ، شہزادی عمرزادی ٹوانہ، سردار ارشد خان لغاری اور آفتاب شعبان میرانی شامل ہیں۔
پاکستانی پارلیمانی وفد کانفرنس کی مرکزی تقریب اور دیگر میٹنگز میں شرکت کرے گا۔ وفد کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اپنے غیر ملکی ہم منصبوں سے بھی ملاقات کرے گا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(جاری ہے)
کانفرنس میں قائم مقام سپیکر مسئلہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی اور تاریخی موقف کا اعادہ کریں گے اور کشمیری عوام کی حالت زار اوربھارتی افواج کی جانب سے ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کانفرنس کے شرکاء کو اپنی حکومتوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود اداریت کے ذریعے حل کرانے کے معاملے کو اٹھانے پرزوردیں گے۔
پارلیمانی سپیکرز کانفرنس دنیا بھر کے پارلیمانی رابطے اور تعاون کا ایک منفرد فورم ہے جس کا انعقاد ہر سال انٹر پارلیمانی یونین(IPU) کی جانب سے کیا جاتا ہے۔کا نفرنس میں امن، جمہوریت اور انسانی ترقی کے معاملات زیر بحث لائے جائیں گے جس کے اختتام پر اعلامیہ اپنایا جائے گا جسے ستمبر کے اواخر میں منعقدہ اقوام متحدہ سمٹ میں پیش کیا جائے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ..
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا، دفتر خارجہ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا ..
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ