وفاقی نظامت تعلیمات 500 فائلیں غائب،ایف آئی اے نے بھی خاموشی اختیار کرلی

اتوار 30 اگست 2015 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) سے 500 فائلیں غائب ہونے کا معاملہ کھٹائی میں پڑھ گیا ہے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے بھی معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای فائلوں کی گمشدگی سے ہی لاعلم ہیں تاہم وزارت کیڈ نے معاملے کی از سر نو جائزہ لینے کیلئے ایف ڈی ای سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 8 ماہ سے زائد عرصہ گزارنے کے باوجود ایف ڈی ای سے پانچ سو اساتذہ اور سٹاف کی اہم فائلیں غائب ہونے کا معاملہ کھٹائی میں پڑھ گیا ہے فائلوں کی گمشدگی کے معاملے کا کیس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے ابھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کی بجائے چپ سادھ لی ہے جبکہ اس دوران ایف ڈی ای کے اعلیٰ حکام کے تقرر و تبادلے ہونے کے باعث ڈی جی شہناز ریاض سمیت اعلیٰ حکام سرے سے فائلوں کی گمشدگی سے ہی لاعلم ہیں اس سلسلے میں جب آن لائن نے سیکرٹری کیڈ خالد حنیف سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ان فائلوں کی گمشدگی کے حوالے سے ایف ڈی ای سے پوری رپورٹ لیکر اس معاملے کو خود دیکھیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں