پاکستان عوامی تحریک کے ڈی چوک میں جاں بحق کارکنوں کی پہلی برسی پر علامتی دھرنے سے قبل ریلی کا انعقاد

اتوار 30 اگست 2015 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے 30 اگست کو پولیس فائرنگ سے جاں بحق کارکنوں کی پہلی برسی پر علامتی دھرنے سے قبل ریلی کا انعقادکیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر لکھا تھا کہ ” شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حکومت سے حساب لیا جائیگا‘ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے‘ ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے‘ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا“ ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ریلی کے شرکاء نے ”گو نواز گو“ کے بھی فلک شگاف نعرے لگائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں