اسلام آباد : ممبران کے استعفوں کے معاملے پر آج کوئی اجلاس نہیں ہور ہا، ترجمان الیکشن کمیشن کی وضاحت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 10:36

اسلام آباد : ممبران کے استعفوں کے معاملے پر آج کوئی اجلاس نہیں ہور ہا، ترجمان الیکشن کمیشن کی وضاحت

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے بیان دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے استعفوں کے معاملے پر آج کوئی اجلاس ہیں ہو رہا . انہوں نے مزید بتایا کہ ٹربیونل کو توسیع دینے یا نہ دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن اس معاملے کو دیکھ رہا ہے جبکہ اجلاس میں بھی اسی معاملے کا جائزہ لیا جائے گا. واضح رہے کہ یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس پی ٹی آئی چئیر مین اور پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن ممبران کے استعفوں کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث طلب کیا گیا ہے جس میں استعفوں کے معاملے پر آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا. تاہم ترجمان الیکشن کمیشن نے اس کی تردید کر دی ہے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں