اسلام آباد : ڈاکٹر عاصم حیسن کے اسپتال اور یونیورسٹی اسٹاف کی تنخواہیں سرکاری کھاتے سے ادا کی جاتی تھیں، لرزہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 11:09

اسلام آباد : ڈاکٹر عاصم حیسن کے اسپتال اور یونیورسٹی اسٹاف کی تنخواہیں سرکاری کھاتے سے ادا کی جاتی تھیں، لرزہ خیز انکشاف منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : سابق مشیر پٹرول ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق ایک اور لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے .

(جاری ہے)

پاکستان کے معروف صحافی و سینئیر تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ڈاکٹر عاصم حیسن نے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی پرائیوٹ یونیورسٹی اور اسپتال کے ملازمین کی تنخواہیں سرکاری کھاتوں سے ادا کی جاتی تھیں ان کا کہنا تھا کہ سید قائم علی شاہ کو اس بات کا نوٹس لے کر سخت کارروائی کرنی چاہئیے .

انہوں نے کہا کہ ابھی فہرست میں سید قائم علی شاہ کا نام بھی شامل ہے . اور خورشید شاہ بھی لٍسٹ میں موجود ہیں ابھی ان کی پکڑ ہونا باقی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک جمہوری نظام ہے جس میں حکمران اپنی رعایا کو جوابدہ ہیں انہوں نے عوام کے اعتبار کو ٹھیس پہنچائی ہے ان کو جواب دینا ہو گا کہ عوام کا ٹیکس کی صورت میں ادا کیا گیا پیسہ پرائیویٹ اسپتال اور یونیورسٹی کی انتظامیہ میں بطور تنخواہ کیوں بانٹا گیا.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں