اسلام آباد: ریحام خان صحافت کو خیر باد نہ کہہ پائیں، دنیا نیوز سے ناطہ جوڑ کر کالم نویسی کا آغاز کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 12:01

اسلام آباد: ریحام خان صحافت کو خیر باد نہ کہہ پائیں، دنیا نیوز سے ناطہ جوڑ کر کالم نویسی کا آغاز کر لیا۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان صحافت نے ناطہ ختم نہ کر سکیںاور اسی سلسلے میں اُنہوں نے روزنامہ دنیا میں اپنا پہلا کالم بھی لکھاہے جبکہ دنیا گروپ نے ریحام خان کے آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے اس ضمن میں باقاعدہ اعلان بھی کیاہے۔
ریحام خان نے اپنے پہلے کالم میں لکھاکہ ہرچمکتی چیز سونانہیں ہوتی، لاہورشہرجشن آزادی کے موقع پر ایساجگمگاتاہوانظرآتاہے کہ کوئی دیکھنے والایہ تصور ہی نہیں کرسکتاکہ یہ قوم بجلی بحران سے گزررہی ہے۔

یہ نمائشی روش ہماری حکومتوں کے میگاپراجیکٹس سے بھی نمایاں ہوتی ہے، میٹروکی مثال ہمارے سامنے ہے، ایک بس جو عام سڑک پر چلنے کیلئے ہوتی ہے، اس کیلئے درخت کاٹ کرپورے شہرکوتہس نہس کرکے ایک مخصوص سڑک بنائی جاتی ہے، اور ایک محل نما، نمودونمائش سے بھرپوربناوٹی سٹیشن تعمیر کیاجاتاہے، اس بے تکی روش پر سمجھ میں نہیں آتاکہ انسان روئے یاہنسے۔

(جاری ہے)


افسوس کی بات یہ نہیں کہ فضول خرچی کی انتہائیا اتنے ہی اخراجات میں تین گنا لوگ سفر کرسکتے ہیں بلکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جہاں بھی جاتی ہوں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں کوئی میگاپراجیکٹ کیوں نہیں بن رہا؟جواب میں بتاتے ہیں کہ درخت لگارہے ہیں تو وہ صرف ایک مشغلہ سمجھ کر جواب ٹال دیتے ہیں۔یکساں تعلیم کو ترجیح بتائی جاتی ہے توپھر بھی جرح کا سامنا رہتاہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مستقبل کی اچھی بنیاد رکھنا اور کرپشن کا خاتمہ میگاپراجیکٹس نہیں، یعنی وہ دولہا جوانگوٹھی دے کر ساری عمرآپ کی بیٹی کو نوکرانی سے بڑھ کر کچھ نہ سمجھے، وہ قبول ہے لیکن جودوجوڑوں میں بیاہ کرلے جائے، اور اسے پیار اورعزت دی جائے، ردکردیاجائے۔

ریحام خان نے لکھاکہ سوال یہ پیداہوتاہے کہ کیا ہم آنکھوں کو چندھیادینے والی بجلیوں سے متاثر ہوتے رہیں گے یاایساملک چاہیں گے جہاں ہرگھر میں علم کا چراغ ہو، ہر گھر میں چولہاجلے اور ہرگھر میں ٹھنڈی چھاﺅں ہو۔یادرہے کہ اس سے قبل ریحام خان ڈان نیوز پر ایک پروگرام کی میزبانی کرتی تھیں جس کے بعد اُنہوں نے ڈان سے ماہرہ خان کے ساتھ آخری شوکی ریکارڈنگ کے بعد ٹوئٹر پر علیحدگی کااعلان کردیاتھا اوراطلاعات تھیں کہ وہ اپنی فلم پر کام کررہی ہیں لیکن اچانک دنیا اخبار میں ان کاکالم دیکھنے کو ملا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریحام خان صحافت سے علیحدہ نہیں رہ سکتی.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں