قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کل منگل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا

پیر 31 اگست 2015 12:36

قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کل منگل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کل منگل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جس کے میچز راولپنڈی سٹیڈیم، مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد اور ڈائمنڈ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے‘ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں لاہور بلیو، کراچی بلیو، لاڑکانہ، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ ، بہاولپور، آزاد جموں و کشمیر،سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآباد، ملتان، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد ، اسلام آباد، لاہور اورایبٹ آباد شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میںآ ٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کوئٹہ، لاڑکانہ، لاہور اورآزادجموں وکشمیر جبکہ گروپ بی کراچی بلیو، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں ، دونوں گروپ سے ایک، ایک ٹیمیں مین راؤنڈ سے کوالیفائی کرے گی، مین راؤنڈ میں دو ٹیموں سمیت 10 ٹیمیں کو رکھا گیا ہے گروپ اے میں سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآبا د، ملتان، راولپنڈی جبکہ گروپ بی میں پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور وائٹ اور ایبٹ آباد شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ مین راؤنڈ 8 ستمبر شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل 14 ستمبراور فائنل 15 ستمبر کھیلا جائے گا-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں