اسلام آباد : مانتی ہوں کہ ڈاکٹرز کی جعلی ڈگریوں کے پیچے ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے اعتراف کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 12:41

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران اعتراف کر لیا کہ ڈاکٹرز کو جعلی ڈگریوں کا اجرا کیا گیا تھا.

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ ڈاکٹر عاصم حسین ڈاکٹرز کی جعلی ڈگریوں میں ملوث تھے تاہم اب جو ہو چکا وہ ہو چکا ڈاکٹر عاصم سے متعلق تمام ثبوت فراہم کیے جائیں گے. انہوں نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کے گھپلوں میں عاصم حسین کا ہاتھ تھا وہ سامنے آنے کی بجائے پیچھے رہ کر کام کر رہے تھے. ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف ایکشن لینے میں پی ایم ڈی سی کا اپنا قانون رکاوٹ بنا ہوا تھا. تاہم اب ڈاکٹر عاصم حسین پاکستان نرسنگ کونسل کے ہیڈ بھی نہیں رہے.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں