قومی ٹی 20- کرکٹ ٹورنامنٹ کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا

پیر 31 اگست 2015 13:05

قومی ٹی 20- کرکٹ ٹورنامنٹ کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا

اسلام آباد۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی 20- کرکٹ ٹورنامنٹ کل منگل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کے میچز راولپنڈی سٹیڈیم، مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد اور ڈائمنڈ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں لاہور بلیو، کراچی بلیو، لاڑکانہ، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ ، بہاولپور، آزاد جموں و کشمیر، سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآباد، ملتان، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد ، اسلام آباد، لاہور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میںآ ٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کوئٹہ، لاڑکانہ، لاہور اور آزادجموں وکشمیر جبکہ گروپ بی کراچی بلیو، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں۔ دونوں گروپ سے ایک، ایک ٹیمیں مین راؤنڈ سے کوالیفائی کرے گی۔ مین راؤنڈ میں دو ٹیموں سمیت 10 ٹیمیں کو رکھا گیا ہے گروپ اے میں سیالکوٹ، کراچی وائٹ، حیدرآبا د، ملتان، راولپنڈی جبکہ گروپ بی میں پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور وائٹ اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مین راؤنڈ 8 ستمبر شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل 14 ستمبراور فائنل 15 ستمبر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں