عمران خان نے ریحام خان کے لئے سیاسی دروازے بند نہیں کئے
ریحام کی سیاسی واپسی کے لئے دروازے مکمل بند نہیں کسی وقت بھی ان کی واپسی ممکن ہے، خاندانی ذرائع
پیر 31 اگست 2015 14:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بظاہر اپنی اہلیہ ریحام خان کو سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے تاہم ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی سیاسی واپسی کے لئے دروازے مکمل بند نہیں ہیں اور کسی وقت بھی ان کی واپسی ممکن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خان کے قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنوں میاں بیوی اس پر راضی ہیں کہ وہ (ریحام) دوبارہ سیاسی واپسی کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپ ایسے شخص سے توقع نہیں رکھ سکتے جو دوسروں کے حقوق کے لئے لڑے اور اپنے حقوق کے لئے لڑنا ترک کر دے؟ اگرچہ پارٹی میں ان کی سیاسی شرکت پر اختلافات ہیں تاہم پی ٹی آئی میں ایسے لوگ بھی ہیں جو ان کی بھرپور شرکت چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ عمران خان اس سے قبل ٹویٹ کر چکے ہیں کہ ریحام خان آئندہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گی۔
اس کے بعد ریحام خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ پی ٹی آئی سے متعلق کسی سیاسی تقریب میں شرکت نہیں کرینگی اور میرے اور عمران خان کے ایک ہی مقاصد ہیں اور پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم اب ہفتوں گزرنے کے بعد اب معاملات تبدیل ہو چکے ہیں اور گرد و غبار بیٹھ چکا ہے اور غم و غصہ ضمنی انتخابات کے بعد ٹھنڈا ہو چکا ہے۔ پس فیصلہ تبدیل کیوں نہیں ہو سکتا ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان کی سیاسی پابندی ختم ہونے کے فیصلے کا انتظار ہے۔ تاہم یہ زیادہ دور نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو باور کرایا کہ پارٹی نے ہری پور کا انتخاب ریحام خان کی وجہ سے نہیں ہارا تاہم مقامی پی ٹی آئی قیادت تھی جس نے پی ٹی آئی کے حق میں ووٹرز کو نہیں ابھارا۔ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپنی بہنوں سے صلح ہو گئی ہے اور ریحام خان کی واپسی کچھ وقت لے سکتی ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع