ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 26 ستمبر سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی

پیر 31 اگست 2015 15:26

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 26 ستمبر سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی

اسلام آباد۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 26 ستمبر سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) نے ایونٹ کے لئے سات رکنی مرد و خواتین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مردوں میں عاصم قریشی، محمد رمیض، رحیم اور شجاعت علی جبکہ خواتین میں شبنم بلال، راحیلہ کاشف اور عائشہ اقبال شامل ہیں۔ قومی ٹیم 24 اکتوبر کو بنکاک روانہ ہوگی۔ چیمپئن شپ 26 ستمبر سے 3 اکتوبر تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں کھیلی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں