نیپرا نے پہلی مرتبہ نجی شعبہ کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس جا ری کر دیا

پیر 31 اگست 2015 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نیپرا نے پہلی مرتبہ نجی شعبہ کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس جا ری کر دیا، فاطمہ ٹرانسمیشن کمپنی 120میگا واٹ ترسیل بجلی کی ترسیل کیلئے 37 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو نیپرا حکام کے مطابق نجی شعبہ کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس جا ری کر دیاہے،بجلی کی 120میگا واٹ ترسیل کے لئے فاطمہ ٹرانسمیشن کمپنی کو لائسنس جا ری کیا گیا ہے،نجی کمپنی 37 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائے گی۔واضح رہے کہ پاور سیکٹر میں پہلی مرتبہ کسی نجی کمپنی کو بجلی کی ترسیل کے لئے لائسنس جا ری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں