آئل ٹنکرز ایسو سی ایشن کا ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان

پیر 31 اگست 2015 17:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء )آئل ٹنکرز ایسو سی ایشن نے فی ٹنکر تیس ہزار ٹیکس کی وصولی کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔چیئر مین آئل ٹنکرز ایسو سی ایشن اکرم خان درانی کاکہنا ہے کے ہڑتال کا اعلان فی ٹنکر تیس ہزار روپے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئل ٹنکر ایسوسی ایشن کے اعلان کے بعد ملک بھر میں تیل کی ترسیل روک دی گئی ہے۔ چیئرمین آئل ٹنکر ایسوسی ایشن کے مطابق آئل ٹنکرز پر دوہزار بارہ میں سولہ فیصد سیلز ٹیکس عائدکیاگیا تھا۔ جو احتجاج کے بعد وصول نہیں کیا جارہا تھا، لیکن گزشتہ ایک ہفتہ سے ایف بی آر نے یہ ٹیکس جبرا وصول کرنا شروع کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں