شاہ محمود قریشی کی خیبرپختونخوا میں نو منتخب ناظمین کو مبارکباد

پیر 31 اگست 2015 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمود قریشی نے خیبرپختونخوا میں نو منتخب ناظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے انتخابات حقیقت میں تاریخی بلدیاتی انتخاب کا مظہر ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تحریک انصاف سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے خیبرپختونخوا کے ناظمین کے انتخابات کو سراہتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی س موقع پر انہوں نے خیبرپختونخوا کے ناظمین انتخابات کو تاریخی بلدیاتی انتخابات کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ کامیاب امیدواروں کو اختیارات کی منتقلی کا وعدہ واضح ثبوت ہیں اور پاکستان کے مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس میں نوجوانوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں