جوڈیشل کونسل سے فیصلہ کراؤ،الیکشن کمیشن کے ارکان کا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ
تحریک انصاف کا لائرز فورم پہلے ہی آئین کے آرٹیکل 209کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر چکا ہے،اب فیصلہ ہو ہی جانا چاہئے،اجلاس کے بعد بیان
پیر 31 اگست 2015 18:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان نے عمران خان اور پی پی کااپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاملہ پہلے ہی جوڈیشل کونسل میں جمع کرایا جا چکا ہے اور اس کے فیصلہ کے بعد ہی ارکان کوئی فیصلہ کریں گے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا غیر رسمی اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوا،جس میں الیکشن کمیشن کے فاضل ارکان کے استعفوں کے بارے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مطالبہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا لائرز فورم پہلے ہی آئین کے آرٹیکل 209کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر چکا ہے اور اس قسم کے معاملات اور تنازعات کے حل کا یہی بہتر فورم ہے اس لئے سپریم جوڈیشل کونسل کے حتمی فیصلے تک اپنے طور پر یہ ارکان اس حوالہ سے اپنا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
ان ارکان کو دھاندلی کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر منظم انداز میں بدنام کیا جا رہا ہے جس پر یہ ارکان محسو س کرتے ہیں کہ اس کا فیصلہ ہو ہی جانا چاہئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ یہاں ہونے والی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا اور ان ارکان کا یہ موقف تھا کہ اگر موجودہ صورتحال میں اگر وہ مستعفی ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات قبول کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان ارکان نے چیف الیکشن کمشنر سے اپنا دفاع نہ کرنے کا بھی شکوہ کیا تاہم انہیں اعتماد میں لے لیا گیا اور چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلا یا گیا۔واضح رہے کہ اس قسم کی خبریں آئی تھیں کہ تین صوبوں کے الیکشن کمیشن کے ارکان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم کسی رکن نے اپنا استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر کو پیش نہیں کیا بلکہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے دفاع کا اعلان سامنے آیا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار